اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے اس دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک-سعودی تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بات ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے