وزیر داخلہ محسن نقوی سے تربیت یافتہ اے ایس پیز کی ملاقات، اسلام آباد میں چین کی طرز پر انویسٹی گیشن سنٹر بنانے کا اعلان

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سے تربیت مکمل کر کے واپس آنے والے اے ایس پیز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے غیر ملکی تربیتی پروگرامز کو پولیس افسران کی تربیت کا مستقل حصہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد میں چین کی طرز پر "لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سنٹر" قائم کرنے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں تفتیش، حراست اور سمری ٹرائل ایک ہی چھت تلے ہوں گے۔