بارشوں کا سلسلہ: دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

کندیاں(رم نیوز) ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں چشمہ اور جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔موصولہ اعداد و شمار کے مطابق، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 27 ہزار جبکہ اخراج 3 لاکھ 18 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں پانی کی آمد میں 40 ہزار کیوسک کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح جناح بیراج کے مقام پر بھی پانی کی آمد 3 لاکھ 41 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 34 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔