اسلام آباد(رم نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج سے 8 اگست تک سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم سمیت اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام بھی موجود ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق، دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خلیج میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست اور فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
خلیجی کشیدگی کے خاتمے اور دوطرفہ امور پر بات چیت ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے: ترجمان دفتر خارجہ