کراچی(رم نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔پی ایم ڈی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امتحان اب 16 اگست کے بجائے 20 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگا۔ تاریخ میں تبدیلی کا یہ فیصلہ امتحان کے انعقاد کو مزید منظم، محفوظ، شفاف اور طلباء کے لیے سہل بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کی تاریخ کے علاوہ دیگر تمام شرائط، ضوابط پہلے جیسے ہی ہوں گے۔
ایم ڈی کیٹ امتحان 2026 کی تاریخ تبدیل، اب ٹیسٹ 20 ستمبر کو ہوگا: پی ایم ڈی سی