راولپنڈی(رم نیوز) اعظم ورسک (جنوبی وزیرستان) اور ضلع دیر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔اس سے قبل بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جن میں "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد مارے گئے۔صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور عزم دہرایا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
کے پی، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خارجی دہشت گرد مارے گئے