واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا، کیونکہ ایران زیادہ عرصے تک اس جنگ کو جاری رکھنے کی سکت نہیں رکھتا۔ صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ امریکی فوج کو چند اقسام کے ہتھیاروں کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ضرور ہے، لیکن جدید اسلحے کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور صرف مخصوص ہتھیاروں کی مقدار محدود ہے۔ واضح رہے کہ دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ اپنی پیداوار میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے، جس کے تحت پیٹریاٹ اور ٹوماہاک میزائل سمیت دیگر اہم ہتھیاروں کی تیاری کے لیے نئے پلانٹس بھی لگائے جا رہے ہیں۔
جنگ جلد ختم ہونے کا یقین ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ