اسلام آباد(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے بڑی تباہی مچائی ہے، جس کی لپیٹ میں آ کر وادی نیاٹ، لوشی، بابوسر اور گیس بالا سمیت متعدد علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ سیلابی ریلے کے باعث گینی کے مقام پر شاہراہِ قراقرم کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں (یو سی بروز، گرم چشمہ، شاشا اور گمبس گول) میں بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں، جبکہ مستوج و گلگت روڈ کو چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
اسلام آباد اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کراچی میں بوندا باندی کا امکان