بینکاک(رم نیوز) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے مضافات میں نونتھابوری کے مقام پر واقع ڈیبسرین سکول میں فائرنگ کے ہولناک واقعے کے دوران 7 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اس اندوہناک واقعے کا مبینہ حملہ آور اسی سکول کا نویں جماعت کا 14 سالہ طالبعلم تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں گھومتا رہا اور اس نے ایک استاد کو بھی نشانہ بنایا۔ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔
تھائی لینڈ,بینکاک کے مضافات میں سکول میں فائرنگ7 افراد ہلاک