نیپرا کا فیصلہ ، 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کی منظوری کا اختیار ڈسکوز کے سپرد

کراچی(رم نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر صارفین کو بڑی ریلیف فراہم کرتے ہوئے 25 کلوواٹ تک کے سسٹمز کے لیے منظوری کا طریقہ کار انتہائی آسان بنا دیا ہے اور اس حوالے سے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مقررہ نئے قواعد کے تحت اب 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کی تنصیب کے لیے صارفین کو نیپرا سے براہ راست منظوری لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کی بجائے تمام متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) خود ان سسٹمز کی منظوری دینے کی مکمل مجاز ہوں گی۔ یہ فیصلہ سولر ریگولیشنز 2026 میں کی جانے والی اہم ترامیم کے بعد کیا گیا ہے۔