اسلام آباد سیف سٹی منصوبہ، 85 فیصد کام مکمل، 30 ستمبر تک تکمیل کا ہدف

اسلام آباد(رم نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبے کا 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جس میں 415 کلومیٹر آپٹیکل فائبر کی تنصیب بھی شامل ہے۔ وزیر داخلہ نے منصوبے کو ہر صورت 30 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جدید فیوژن سینٹر بھی تین ماہ میں تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ انہوں نے سیف سٹی بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔