لاہور/ٹرینیڈاڈ(رم نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ آج ٹرینیڈاڈ سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا معرکہ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔ قومی سکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز مکمل کرنے کے بعد اب انگلینڈ کے کٹھن دورے کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔ دوسری جانب، انگلینڈ کرکٹ بورڈبھی پاکستان کے خلاف شیڈول سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے، جس کی باقاعدہ قیادت تجربہ کار بیٹر جو روٹ کے سپرد کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ سکواڈ آج ٹرینیڈاڈ سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگا