پاسپورٹ کی تجدید ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(رم نیوز) ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ کی تجدید کی تمام درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر پراسیس کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔آن لائن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے دفاتر کو ماڈل دفاتر میں بدلنے، ایجنٹ اور ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کرنے اور کیش لیس فیس کے نظام سے متعلق آگاہی ویڈیوز نمایاں طور پر چلانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔