20ویں ایشین گیمز ہاکی، ڈراز کا اعلان، پاکستان پول بی میں شامل

لاہور(رم نیوز)بیسویں ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کو نسبتاً آسان پول بی میں رکھا گیا ہے۔ایشین گیمز 18 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاپان میں ہوں گے۔ پول بی میں پاکستان کے ہمراہ چین، ملائیشیا، عمان، تھائی لینڈ اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔