براڈ پیک حادثہ: 5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد منتقل

اسلام آباد(رم نیوز)قراقرم کے سلسلے میں واقع مشہور چوٹی براڈ پیک پر پیش آنے والے برفانی تودے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے کوہ پیماؤں میں سے 5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں۔ انتظامی حکام کے مطابق کوہ پیماؤں کی میتیں ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد منتقل کی گئیں، جنہیں فی الحال پمز ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔ متعلقہ سفری دستاویزات اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ان میتوں کو آبائی ملک نیپال روانہ کر دیا جائے گا۔