وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ روضہ رسولؐ پر حاضری

مدینہ منورہ (رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبویؐ میں حاضری دی، روضہ رسولؐ پر زیارت کی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔