جنگ نہیں، مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

تہران(رم نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے صدارت کے دو سال مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا زبردستی اطاعت پر مجبور کرنے کی کوشش کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل خطے میں جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے، لیکن ایران جنگ کے بجائے بات چیت کے ذریعے اپنے حقوق کا حصول چاہتا ہے۔

صدر پزشکیان نے اس بات پر زور دیا کہ اگر زبردستی جھکانے کی کوشش کی گئی تو ایران ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور پیچھے نہیں ہٹے گا، تاہم مذاکرات کے ذریعے وہ پہلے بھی پابندیوں میں نرمی اور جنگ بندی کروانے میں کامیاب رہا ہے۔ خطاب کے دوران انہوں نے حالیہ جارحیت کے تناظر میں ملک کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں اور شاندار کارکردگی کو بھی بھرپور انداز میں سراہا۔