اسلام آباد (رم نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیاگیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 2 روپے 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 327 روپے 62 پیسے فی لٹر ہو گیا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرول 2 روپے 2 پیسے فی لٹر سستا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری