اٹلی کی حکومت کا ملک بھر کے تمام بڑے شہروں کے لیے ’’ریڈ الرٹ‘‘ جاری

روم (رم نیوز)اٹلی کی حکومت نے ملک بھر کے تمام بڑے شہروں کے لیے ’’ریڈ الرٹ‘‘ جاری کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق وزارتِ صحت کے زیرِ نگرانی 27 بڑے شہروں میں یہ انتباہ نافذ کیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت مسلسل 35 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے یہ قدم شدید گرمی کے ساتھ فضا میں نمی کی بلند سطح شامل ہونے پر اٹھایا گیا ہے۔ اس ریڈ الرٹ کا مقصد شہریوں کو خبردار کرنا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال میں صحت کے شدید خطرات صرف بزرگ افراد تک محدود نہیں ہیں، بلکہ صحت مند افراد اور کھلے آسمان تلے جسمانی سرگرمیاں کرنے والے عام لوگ بھی اس سے بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔