شہر قائد میں حبس میں اضافہ، مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی

کراچی ( رم نیوز)کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر شہر کا مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث حبس میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔ اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، اور دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔