لاہور (رم نیوز)صوبائی دارالحکومت میں مون سون کی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق جیل روڈ پر 104 ملی میٹر اور ایئرپورٹ کے علاقے میں 102 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاہنہ میں 75.6، ہڈیارہ ڈیفنس روڈ پر 57.6 اور مناواں میں 57 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بادل خوب برسے۔ حکام کا بتانا ہے کہ صبح 8 بج کر 40 منٹ پر شروع ہونے والی اس بارش کے دوران اب تک لاہور میں اوسطاً 24.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔لاہور ، جیل روڈ اور ایئرپورٹ کے علاقوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ۔ متعلقہ ادارے نکاسی آب کے انتظامات میں مصروف ہیں۔
لاہور ، جیل روڈ اور ایئرپورٹ کے علاقوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ