آزاد کشمیر الیکشن: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ

مظفرآباد(رم نیوز)آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت ضلع باغ اور حویلی کے چار حلقوں (LA-14 سے LA-17) میں پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جس میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ ان حلقوں میں 82 امیدوار میدان میں ہیں اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے