اسلام آباد(رم نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران مکہ دفاعی معاہدے، خطے کی مجموعی صورتحال اور مقبوضہ مشرقی یروشلم کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری اور کویتی وزیر کے دورہ پاکستان کے فالو اپ پر بھی بات چیت کی اور آئندہ بھی قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر گفتگو