وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال، استحکام کے اقدامات اور امن و امان کے امور پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کابینہ ارکان کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کے اہم نکات اور اس کی علاقائی اہمیت سے آگاہ کریں گے، جبکہ اجلاس میں دیگر قومی امور پر بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔