پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کی پریکٹس آج سے شروع

لندن(رم نیوز)انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم دو روز کے آرام کے بعد آج سے کاؤنٹی گراؤنڈ بیکہنم میں اپنی ٹریننگ اور پریکٹس کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔ بابر اعظم کی زیر قیادت قومی ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے سیشن میں حصہ لے گی۔ دورے کے دوران پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ 12 سے 15 اگست تک کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے لیڈز میں شروع ہوگا۔ اس اہم سیریز سے قبل شان مسعود اور سعود شکیل کی قومی سکواڈ میں واپسی بھی متوقع ہے۔