اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حج 2027 کے تمام مراحل کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے تاکہ عازمین کو طویل قطاروں اور زحمت سے بچایا جا سکے۔ اب ملک بھر کے تقریباً 4 لاکھ پری رجسٹرڈ عازمین پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے باآسانی اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ سرکاری حج سکیم کے تحت کل ایک لاکھ 7 ہزار 526 نشستیں رکھی گئی ہیں، جبکہ 40 روزہ لانگ حج پیکیج کی قیمت 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ حج واجبات کی پہلی قسط، جو کہ کل پیکیج کا 50 فیصد ہوگی، 17 اگست سے وصول کی جائے گی۔
حج 2027 کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر، درخواستیں اب ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے جمع ہوں گی