آزاد کشمیر انتخابات:غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری

مظفر آباد(رم نیوز) آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر پولنگ کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست (ایل اے 14) پر شکست سے دوچار ہوئے ہیں، جہاں جموں و کشمیر دست و بازو پارٹی کے سردار ساجد اقبال آگے ہیں، جبکہ دیگر حلقوں میں بھی ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔