سکیورٹی خدشات: کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل

کوئٹہ(رم نیوز) سکیورٹی وجوہات کے باعث بلوچستان سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس کو ایک روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہو گی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو جیکب آباد میں ہی روک دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ٹرین سروس کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔