ملتان(رم نیوز)ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آج سے نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز ہو رہا ہے، جہاں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دوپہر 3 بجے پاکستان گرینز اور پاکستان وائٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان گرینز کی قیادت شاداب خان جبکہ پاکستان وائٹس کی قیادت صائم ایوب کریں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے سٹیڈیم میں داخلہ مکمل طور پر مفت رکھا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی جا چکی ہے۔
نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز آج ، پہلا میچ پاکستان گرینز اور وائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا