کولمبیا(رم نیوز)مغربی کولمبیا میں 7.4 شدت کے طاقتور زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 132 افراد جاں بحق اور 570 زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ چوکو اور گہرائی 107 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ملک کے 32 شہروں میں عمارتیں منہدم ہو گئیں اور ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کرنا پڑیں، جبکہ امدادی ادارے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے سرگرم ہیں۔
کولمبیا میں زلزلہ، 132 افراد ہلاک اور 570 زخمی