اسلام آباد(رم نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اقلیتی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی برادری پاکستان کی برابر کی شہری ہے اور ملک کی خوشحالی میں ان کا کردار ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ سرگرم رہی ہے۔
ملکی ترقی میں اقلیتوں کا کردار اہم ہے: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی