آبنائے ہرمز کا کنٹرول امریکی بحریہ کے پاس، اس کی ناکہ بندی کو ایک ناقابل تسخیر فولادی دیوار کی حیثیت حاصل :ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول مکمل طور پر امریکی بحریہ کے کنٹرول میں ہے اور اس کی ناکہ بندی کو ایک ناقابل تسخیر فولادی دیوار کی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران اس اہم آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں بچھا دیتا ہے جن کا بروقت پتہ چلا لیا جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تو کھل کر کچھ نہیں بتایا، البتہ یہ انتباہ ضرور کیا کہ واشنگٹن تہران کے خلاف اپنی کارروائیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کر سکتا ہے۔