کراچی میں موسم جزوی ابرآلود اور ہلکی بوندا باندی کا امکان

کراچی(رم نیوز)شہر قائد کا موسم اگلے چند روز تک جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا پھوار پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کے دوران مون سون سسٹم کے تحت بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ دوسری جانب صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں اور تھرپارکر میں بھی ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔