پاک، سعودی عرب اور ترکیہ دفاعی معاہدہ، بحرین کا خیرمقدم

اسلام آباد(رم نیوز)بحرین نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی اور دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا، جسے اسحاق ڈار نے سراہا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے لیے سفارت کاری اور بات چیت کے عزم کا اعادہ کیا۔