پاکستان کا فلسطینیوں کو فوری تحفظ دینے اور سلامتی کونسل سے اقدام کا مطالبہ

نیویارک (رم نیوز)پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی آبادکاری میں تشویشناک توسیع کا مقصد فلسطینی سرزمین کو تقسیم کرنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل فوری اقدام کرے، آبادکاروں کا تشدد بند اور ذمہ داروں کو جوابدہ بنایا جائے، نیز مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز کارروائیاں روک کر یونیسیف کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے۔