تہران (رم نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے اور مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی حکام کی جانب سے تہران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی دلچسپی کو قابلِ قدر قرار دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مضبوط ہیں، اور اسلام آباد تہران کے ساتھ تعلقات کو جامع انداز میں آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔
محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق