رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج، پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا

پرتگال(رم نیوز)رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا، جس کے دوران یورپ میں 1999 کے بعد پہلی بار مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔گرین لینڈ، آئس لینڈ، سپین کے شمالی حصوں اور پرتگال میں سورج گرہن کا مکمل نظارہ ہوگا، جبکہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں جزوی سورج گرہن دیکھا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ سپین میں ایک صدی بعد مکمل سورج گرہن دیکھا جا رہا ہے، جہاں آخری بار ایسا نظارہ 1912 میں ٹائی ٹینک کے ڈوبنے سے دو دن قبل کیا گیا تھا۔