جڑواں شہروں میں شدید بارش سے نالہ لئی میں طغیانی

راولپنڈی (رم نیوز)راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند (کٹاریاں 22 فٹ اور گوالمنڈی 19 فٹ) ہو گئی ہے، جس پر گوالمنڈی اور کٹاریاں سے شہریوں کا انخلاء شروع کر کے سیلابی خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔ جڑواں شہروں میں سب سے زیادہ بارش گولڑہ کے مقام پر 114 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔