کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 863 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1463 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 79 ہزار 846 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال