حج درخواستوں سے قبل پاسپورٹ لازمی چیک کریں:عازمین حج کے لیے اہم ہدایت

اسلام آباد(رم نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امیدوار درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنے پاسپورٹ کی مدتِ میعاد ضرور جانچ لیں۔ وزارت کے مطابق، جن عازمین کے پاسپورٹس کی میعاد 16 نومبر 2027 سے پہلے ختم ہو رہی ہے، وہ فوری طور پر اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروائیں۔ یہ بروقت اقدام اس لیے لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ حج درخواست کے مراحل اور کارروائی کے دوران عازمین کو کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے اور تمام معاملات احسن طریقے سے طے پا سکیں۔