کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز انتہائی مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے، ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 311 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم آج کے ابتدائی سیشن میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت رجحان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج. انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال