جشن آزادی پر خصوصی تھر ڈیزرٹ ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی

کراچی(رم نیوز) سندھ حکومت کے تحت جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی "یوم آزادی تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری" آج کراچی کینٹ سٹیشن سے روانہ ہوگی، جس کا افتتاح صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کریں گے۔ یہ ٹرین حیدرآباد، میرپورخاص اور عمرکوٹ سے ہوتی ہوئی پاکستان بارڈر کھوکھراپار (پرچی جی ویری) تک جائے گی۔ اس سفاری میں 165 سے زائد سیاح سوار ہوں گے جو راستے میں عوام میں قومی پرچم تقسیم کریں گے۔ سندھ حکومت کا یہ اقدام شہریوں کو تاریخی مقامات اور سرحدی علاقوں سے روشناس کرانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔