کندیاں(رم نیوز)حالیہ بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں چشمہ اور جناح بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 65 ہزار 200 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 60 ہزار 100 کیوسک ہے، اور یہاں پانی کی سطح 647 فٹ تک بلند ہو چکی ہے۔ دوسری جانب جناح بیراج پر بھی پانی کی آمد 2 لاکھ 99 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 95 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے دریائے سندھ میں سیلابی کیفیت بدستور قائم ہے۔
دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال: چشمہ اور جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ