لیبیا:زاوِیہ اور صرمان میں جھڑپیں، اقوام متحدہ کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

طرابلس(رم نیوز) اقوام متحدہ کے مشن برائے لیبیا نے مغربی شہروں زاوِیہ اور صُرمان میں جاری پرتشدد جھڑپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑائی کے باعث شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں، جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور زاویہ آئل ریفائنری سمیت اہم ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ صُرمان میں قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ آبادی والے علاقوں میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال ناقابل قبول ہے اور فریقین انسانی حقوق کے قوانین کی پابندی کریں۔