عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

ٓلندن(رم نیوز)عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.29 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 87.69 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 1.30 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 81.97 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی ہے۔