سپین (رم نیوز) یورپ کے مختلف علاقوں میں دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد نایاب مکمل سورج گرہن کا شاندار منظر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو سنہ 2006 کے بعد مین لینڈ یورپ میں نظر آنے والا پہلا مکمل سورج گرہن ہے۔ یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق بارہ اگست کا یہ تاریخی سورج گرہن گرین لینڈ، آئس لینڈ، شمالی سپین اور پرتگال میں مکمل طور پر دیکھا گیا جبکہ دیگر یورپی ممالک میں جزوی گرہن رہا۔
مکمل گرہن کے دوران دن کے وقت چند لمحوں کے لیے غیر معمولی تاریکی چھا گئی اور شمالی اسپین میں اس کا دورانیہ تقریبا ایک منٹ چالیس سیکنڈ تک رہا۔ اس کے علاوہ برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت کئی علاقوں میں جزوی گرہن کے باعث دن کی روشنی میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس نایاب نظارے کے ساتھ ہی بارہ اور تیرہ اگست کی درمیانی شب سالانہ شہابیوں کی بارش (پرسیڈز) بھی اپنے عروج پر تھی، جس سے آسمان کا نظارہ کرنے والوں کو دوہرا لطف ملا۔