اسلام آباد(رم نیوز) ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وزارت خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ملاقات اور وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ نے حالیہ پاک-امریکہ اور ایران کشیدگی کے دوران پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی اور وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور عاصم منیر کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
نارویجن وزیر خارجہ کا دورہ اسلام آباد، اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف