لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوا ر ہوگیا

لاہور(رم نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے حبس میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔