اسلام آباد(رم نیوز)سپارکو نے پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کا نام "جناح-1" رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک بھر سے موصولہ 4 ہزار سے زائد تجاویز میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے اس نام کا انتخاب کیا گیا، جو بانی پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ روور 2029 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند کے جنوبی قطب پر تحقیق کے لیے روانہ کیا جائے گا۔
پاکستان کے پہلے قمری روور کا نام "جناح-1" رکھ دیا گیا، 2029 میں چاند پر بھیجا جائے گا