پاکستان بھر میں 79 واں جشنِ آزادی ، ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں

کراچی(رم نیوز)پاکستان بھر میں 79 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز روایتی انداز میں توپوں کی سلامی اور نمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ توپوں کی سلامی کے دوران اسلام آباد کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان اور مظفرآباد (آزاد جموں و کشمیر) میں بھی پاک فوج کے دستوں نے قومی روایت کے مطابق توپوں کی سلامی پیش کی۔